Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
چھتر(ویب ڈیسک)دخترِ مرحوم اللہ بخش عمرانی محترمہ شبنم اللہ بخش عمرانی نے میر نوریز خان عمرانی کے قتل کے مقدمے میں اپنی نامزدگی کے حوالے سے وضاحتی پریس کانفرنس کرتے ہوئے قرآن مجید پر حلفیہ بیان دیا ہے کہ میر نوریز خان عمرانی کے قتل سے ان کا اور ان کے خاندان کا کسی قسم کا تعلق نہیں شبنم اللہ بخش عمرانی نے مقدمے میں اپنا نام شامل کیے جانے پر حیرت اور شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میر نوریز عمرانی کا قتل تو درکنار، انہوں نے آج تک کسی شخص کو بلاوجہ نقصان یا تکلیف پہنچانے کی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ دو برس سے خود مختلف مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں اور موجودہ مقدمے میں نامزدگی پر انہیں اپنے حوالے سے تحفظات پیدا ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ قرآن مجید پر حلفیہ طور پر اپنا مؤقف واضح کر رہی ہیں اور میر نوریز خان عمرانی کے قتل سے اپنی لاتعلقی کا اظہار کرتی ہیں۔ ان کے مطابق واقعے کی حقیقت سامنے لانے کے لیے ضروری ہے کہ تحقیقات تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف، غیرجانبدارانہ اور میرٹ پر کی جائیں محترمہ شبنم اللہ بخش عمرانی نے کہا کہ واقعے سے متعلق دستیاب تکنیکی شواہد، بالخصوص اگر جیو فینسنگ کا ریکارڈ موجود یا حاصل کیا جا سکتا ہو، تو اسے بھی تفتیش کا حصہ بنایا جائے تاکہ وقوعہ کے وقت جائے وقوعہ کے اطراف موجود موبائل نمبرز اور دیگر متعلقہ شواہد کا قانونی تقاضوں کے مطابق جائزہ لیا جا سکے انہوں نے کہا کہ تمام دستیاب شواہد کی روشنی میں اصل حقائق سامنے لائے جانے چاہئیں۔ متعلقہ تحقیقاتی ادارے واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں، دستیاب شواہد کو مدنظر رکھیں اور تفتیش کو کسی بھی قسم کے دباؤ یا جانبداری سے پاک رکھا جائے تاکہ حقائق سامنے آسکیں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، آئی جی پولیس بلوچستان، ڈی آئی جی نصیرآباد رینج اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ میر نوریز خان عمرانی کے قتل کے واقعے کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور تحقیقات کی روشنی میں ذمہ دار عناصر کا قانون کے مطابق تعین کیا جائے محترمہ شبنم اللہ بخش عمرانی نے کہا کہ وہ قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ واقعے کی تفتیش میرٹ پر مکمل کرکے اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں واضح رہے کہ تھانہ بابا کوٹ پولیس نے میر نوریز خان عمرانی اور ان کے ساتھی کے قتل کے واقعے کا مقدمہ محترمہ شبنم اللہ بخش عمرانی سمیت دیگر نامزد افراد کے خلاف درج کیا ہے۔ مقدمے میں عائد الزامات کی صحت، کسی فرد کی ذمہ داری یا بے گناہی کا حتمی تعین تفتیش اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہوگا۔