گنداواہ میں امن و امان کا قیام ہماری اولین ذمہ داری ہے،ایف سی 151 ونگ جھل مگسی کے کمانڈر کرنل عاصم خان 

جھل مگسی( این این آئی)ایف سی 151 ونگ جھل مگسی کے کمانڈر کرنل عاصم خان نے گنداواہ کی ہندو کمیٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہندو برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ان کی عبادت گاہ سمیت مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہندو برادری کی خیریت دریافت کی اور ان کے مسائل بھی سنے۔کرنل عاصم خان نے کہا کہ گنداواہ میں امن و امان کا قیام ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اور تمام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، جبکہ امن خراب کرنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ہندو کمیٹی اور ہندو تاجر برادری نے ایف سی کمانڈر کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے دوروں سے عوام میں اعتماد بڑھے گا اور ضلع جھل مگسی میں بین المذاہب ہم آہنگی اور امن و امان مزید مضبوط ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *