خضدار کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے 4افراد کو گاڑی سمیت اغواءکرلیا

کوئتہ(ویب ڈیسک)خضدار کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے 4افراد کو گاڑی سمیت اغواءکرلیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پیر کو خضدار کے علاقے سے نامعلوم افراد نے ایمرجنسی فلڈ اسسٹنٹس پروجیکٹ پر کام کرنے والے نجی کنٹریکٹرز کمپنی کے پروجیکٹ منیجرآفتاب احمد منگی ، سعید اللہ ،اسسٹنٹ لیب ٹیکنیشن عبداللہ سولنگی اور ڈرائیور محی الدین کو گاڑی سمیت اغواءکرلیا اور نامعلو م مقام کی طرف فرار ہوگئے واقعہ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مغویوں کی تلاش شروع کردی۔ پروجیکٹ کے ملازمین کے اغواءکے بعد کمپنی نے سیکورٹی خدشات کے بعد پروجیکٹ پرکام بند کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *