لورالائی اولیوز کا حاصل کردہ چوتھا بین الاقوامی ایوارڈ محض ایک تجارتی کامیابی نہیں بلکہ یہ بلوچستان کی زراعت کے وسیع امکانات اور ہمارے کسانوں، کاروباری افراد، محققین اور اداروں کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، بلوچستان اکنامک فورم کے صدر سردار شوکت پوپلزئی

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان اکنامک فورم کے صدر سردار شوکت پوپلزئی نے لورالائی زیتون کے دبئی میں ہونے والے اولیو آئل مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دبئی گولڈ میڈل کو بلوچستان اور پاکستان میں زرعی شعبے میں سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لورالائی اولیوز (Loralai Olives) کا حاصل کردہ چوتھا بین الاقوامی ایوارڈ محض ایک تجارتی کامیابی نہیں بلکہ یہ بلوچستان کی زراعت کے وسیع امکانات اور ہمارے کسانوں، کاروباری افراد، محققین اور اداروں کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ اس بات کا مظہر ہے کہ بلوچستان کی مصنوعات دنیا کے بہترین برانڈز کا کامیابی سے مقابلہ کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلسل بین الاقوامی پذیرائی اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ بلوچستان میں وہ سازگار آب و ہوا، زرخیز اراضی اور قدرتی وسائل موجود ہیں جو اسے اعلیٰ معیار کی اور برآمدی نوعیت کی زراعت کے لیے پاکستان کا مرکزی مرکز (hub) بنانے کے لیے درکار ہیں۔سردار شوکت پوپل زئی نے وفاقی، صوبائی حکومتوں متعلقہ اداروں، وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق، پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (PARC)، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP)، سمیڈا (SMEDA)، مالیاتی اداروں اورمحکمہ زراعت بلوچستان پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موزوں اضلاع میں زیتون کی کاشت کو فروغ جدید آبپاشی اور کٹائی کا نظام کو متعارف تحقیق اور ترقی پروسیسنگ اور بوتلنگ کی سہولیات فراہم برآمدات کو فروغ اور کسانوں کو تربیت فراہم کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *