طلبا کے احتجاج کے بعد انڈیا کے وزیرِ تعلیم مستعفی

انڈیا ویب ڈیسک / انٹرنیشنل میڈیا ،گذشتہ ایک ماہ سے جاری احتجاج کے بعد سنیچر کے روز انڈیا کے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ دے دیا۔
زیادہ تر نوجوان طلبہ پر مشتمل مظاہرین گذشتہ ماہ سے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ بار بار امتحانی پرچوں کے لیک ہونے سے تعلیمی نظام کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں دھرمیندر پردھان کا کہنا ہے کہ ’جنتر منتر اور ملک میں جو صورتحال پیدا ہوئی ہے، ملک مخالف عناصر کو اس سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔ ملک کا اتحاد برقرار رہنا چاہیے۔‘ان کا مزید کہنا ہے کہ انڈیا کے ایک بھی طالب علم کا مستقبل قانونی پیچیدگیوں میں نہیں الجھنا چاہیے۔ ’ہمارے بچے اپنا وقت تعلیم میں گزاریں اور اپنے کیریئر کی تعمیر پر توجہ دیں۔ ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، میں نے اپنا استعفیٰ وزیرِ اعظم کو ارسال کر دیا ہے۔‘اس سے قبل کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے پر اصرار کر رہی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *