Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

تہران (این این آئی)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کو نہ دھمکی دی جاسکتی ہے، نہ لالچ۔ ایران کی افزودہ یورینیم کسی صورت فروخت نہیں کی جاسکتی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ12 روزہ جنگ سے پہلے ایران کو مذاکرات میں لالچ دینے کی کوشش کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ جنگ کے باوجود ایران کی پالیسیوں اور اصولوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا ہے۔ دنیا کو احساس ہوگیا کہ آبنائے ہرمز ایران کی اصل طاقت ہے۔