مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح نوجوان نسل اور بالخصوص خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہیں وزیراعظم شہباز شریف

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 59 ویں برسی کےموقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم کی جانب سے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی قومی و سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ محترمہ فاطمہ جناح کی تحریک پاکستان کے دوران انتھک کاوشیں، نڈر کردار اور مثالی جذبہ قومی اثاثہ ہے۔محترمہ فاطمہ جناح نوجوان نسل اور بالخصوص خواتین کے لیے مشعل راہ اور نامصائب حالات میں قومی مقاصد کے لیے ثابت قدمی اور بے لوث جذبہ کا استعارہ ہیں۔محمد شہباز شریف نے کہا کہ مادر ملت نے خواتین کی مثالی نمائندگی کی۔ دیگر خواتین رہنما کے ساتھ مل کر مادر ملت نے دلیری سے عملی قیادت کی۔ ۔وزیراعظم نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح کی بلندی درجات کے لئے دعا گو ہیں۔ قومی تاریخ میں انکے کردار اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *