چاغی کے رہائشی ماسٹر بامن خان نے اپنے بیٹے شاہ حسین سے لاتعلقی کا اعلان کردیا دالبندین

 سے خطاب کرتے ہوئے اپنے بیٹے شاہ حسین سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ماسٹر بامن خان کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے شاہ حسین کے گھر سے جانے کے بعد سے انہیں اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ اگر ان کا بیٹا کسی غلط جگہ یا تنظیم سے وابستہ ہوا ہے تو ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ نہ ان کا اور نہ ہی ان کے اہل خانہ کا کسی تنظیم سے کوئی تعلق ہے۔ ہم پْرامن شہری ہیں اور ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے دعاگو ہیں۔ماسٹر بامن خان نے مزید کہا کہ ان کا کسی کے ساتھ کوئی ذاتی تنازع یا حساب کتاب نہیں ہے۔ وہ اور ان کے اہل خانہ پْرامن زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں اپنے اور اپنے خاندان کے مؤقف کو واضح کرنا ہے اور بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *