Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن، جامعہ بلوچستان کے ترجمان نے ریٹائرڈ اساتذہ کو تاحال پنشن اور لیو انکیشمنٹ کی عدم ادائیگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے جائز واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پانچ سال کے طویل انتظار کے بعد ملازمین میں پنشن اور لیو انکیشمنٹ کے چیکوں کی تقسیم خوش آئند ہے، تاہم ریٹائرڈ اساتذہ کا تاحال اپنے واجبات سے محروم رہنا باعثِ تشویش ہے۔انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے جامعہ بلوچستان کو 52 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بطور قرض فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دستیاب فنڈز سے ریٹائرڈ اساتذہ کے واجبات کی ادائیگی بھی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے۔ترجمان نے کہا کہ ریٹائرڈ اساتذہ نے اپنی زندگی کے قیمتی سال جامعہ کی خدمت میں صرف کیے ہیں، لہٰذا پانچ سالہ انتظار کے بعد انہیں مزید محروم رکھنا مناسب نہیں۔ جامعہ انتظامیہ ریٹائرڈ اساتذہ کے پنشن اور لیو انکیشمنٹ کے واجبات کی فوری ادائیگی یقینی بنائے۔