ایلون مسک کا اسپیس ایکس اے آئی کا نام تبدیل کرنے کا اعلان

نیویارک(انٹر نیشنل ڈیسک)اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے اپنی کمپنی کے اے آئی یونٹ اسپیس ایکس اے آئی کا نام بدلنے کا اعلان کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایلون مسک سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے یہ سوال کیا کہ کیا آپ اسپیس ایکس اے آئی کا نام تبدیل کر کے اسپیس ایکس ایس آئی رکھنے والے ہیں؟انہوں نے صارف کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ جی ہم یہ تبدیلی کریں گے۔ایلون مسک نے صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نہ تو کمپنی کے اے آئی یونٹ کا نام تبدیل کرنے کی حتمی تاریخ بتائی اور نہ ہی زیادہ تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *