رائل ائیر فورس فئیر فورڈ میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے شبے میں ایک شخص گرفتار

برطانوی(ویب ڈیسک)برطانیہ و ایران کی دُہری شہریت رکھنے والے شخص کو رائل ائیر فورس فئیر فورڈ میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے علاقے ویسٹ منسٹر سے 27 سالہ شخص کو ٹیررازم ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار شخص برطانیہ و ایران کی دُہری شہریت رکھتا تھا جس پر رائل ائیر فورس فئیر فورڈ میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا شبہ تھا جب کہ اسی سلسلے میں ایک اور شخص سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے فیئرفورڈ واقعے میں ایران کے کردار سے متعلق برطانوی وزیراعظم کا بیان مستردکرتے ہوئے کہا کہ غلط جانب انگلیاں نہ اٹھائی جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *