جنوبی کوریا کی نہر میں پھنسی شارک کو تین ہفتوں بعد بھی نہ نکالا جاسکا

کوریا(انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کی نہر میں گزشتہ ماہ سے پھنسی شارک کو تاحال ریسکیو نہ کیا جاسکا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے ساحلی شہر بوسان کی ایک نہر میں وسط ستمبر کے دوران ایک شارک پھنس گئی تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 3.5 میٹر لمبی شارک کو سب سے پہلے 18 ستمبر کو نارتھ پورٹ کے ایک تنگ آبی راستے میں دیکھا گیا تھا۔رواں ہفتے جمعہ کے روز شارک کو ریسکیو کرنے کیلئے دوسری بار آپریشن شروع کیا گیا لیکن اس میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *