Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(پ ر ) مظلوم عوامی تحریک پاکستان ضلع کوئٹہ کے زیرِ اہتمام کاسی قبائل کے ایک بڑے شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ممتاز قبائلی و سیاسی رہنما ارباب شہباز کاسی نے کی۔ شمولیتی تقریب میں ارباب شہباز کاسی، ارباب ندیم کاسی، ارباب ظاہر کاسی سمیت کاسی قبائل اور دیگر قبائلی و سیاسی شخصیات اور سینکڑوں عمائدین نے مظلوم عوامی تحریک پاکستان میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے سربراہ حاجی صادق خان اچکزئی نے کہا کہ قبائلی و سیاسی عمائدین کی بڑی تعداد میں مظلوم عوامی تحریک میں شمولیت اس بات کا واضح اظہار ہے کہ عوام پارٹی کی پالیسیوں اور جدوجہد پر اعتماد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف قبائل اور سیاسی شخصیات کی جوق در جوق شمولیت سے مظلوم عوامی تحریک مزید مضبوط اور منظم ہوگی۔حاجی صادق خان اچکزئی نے کہا کہ مظلوم عوامی تحریک پاکستان مظلوم اور محکوم عوام کی جماعت ہے اور عوام کے بنیادی حقوق، عزت، وقار اور حقیقی نمائندگی کے لیے سیاسی و جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔اس موقع پر مرکزی صدر عباس خان درانی نے نئے شامل ہونے والے تمام قبائلی و سیاسی عمائدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ معزز قبائلی شخصیات کی مظلوم عوامی تحریک میں شمولیت پارٹی کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ساتھیوں کی شمولیت سے پارٹی کی تنظیمی قوت میں مزید اضافہ ہوگا۔مظلوم عوامی تحریک بلوچستان کے صوبائی صدر اسلم خان اچکزئی نے بھی نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوانوں سمیت عوام کی ایک بڑی تعداد روایتی سیاست سے مایوس ہو چکی ہے۔ مظلوم عوامی تحریک نوجوانوں اور عوام کو ایک مو¿ثر سیاسی پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے، جہاں ان کی آواز اور مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارباب ندیم کاسی نے کہا کہ مظلوم عوامی تحریک میں شمولیت کا فیصلہ اس یقین کے تحت کیا ہے کہ یہ جماعت ہمیشہ مظلوم اور محروم عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاسی قبائل کے ساتھی پارٹی کی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ارباب شہباز کاسی نے اپنے خطاب میں کاسی قبائل کے بزرگوں، نوجوانوں اور تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مظلوم عوامی تحریک میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ کاسی قبائل پارٹی کی سیاسی و جمہوری جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔تقریب سے ڈاکٹر صبور بگٹی اور وطن یار خلجی نے بھی خطاب کیا اور مظلوم عوامی تحریک میں شامل ہونے والے تمام نئے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کی۔شمولیتی پروگرام میں کاسی قبائل سمیت مختلف قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور مظلوم عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔