ڈیرہ بگٹی میں بگٹی امن فورس اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ، 13 حملہ آور ہلاک، 1 رضاکار جاں بحق

ڈیرہ بگٹی (ویب ڈیسک)  ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں بگٹی امن فورس کے رضاکاروں اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ 13حملہ آور ہلاک، امن فورس کا رضاکار جاں بحق  جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ مقامی قبائلی ذرائع کے مطابق گزشتہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے بییہ لوٹی میں چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ بگٹی وڈیرہ غلام نبی شمبانی کے گھر اور گیس کمپنی کے کیمپ پر مبینہ دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں بگٹی امن فورس کا رضاکار احمد ین شمبانی بگٹی جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ امن فورس کے رضاکاروں نے حملہ آوروں کے تعقب کے دوران 13مبینہ حملہ آوروں کو ہلاک کردئیے۔ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کاروائی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *