ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ پولیس چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا، 11 افراد شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صباءنیوز)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوگئے۔ دھماکا ڈی ا?ئی خان کوئٹہ روڈ پر انسداد اسمگلنگ امن میلہ پولیس چیک پوسٹ پر ہوا، بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی۔شہدا میں 6 پولیس اہلکار، 2 کسٹمز اہلکار، 2 خواتین اور ایک 2 سالہ بچہ شامل ہے، دھماکے میں پولیس اہلکاروں، کسٹمز حکام اور شہریوں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دھماکا انتہائی شدید تھا جس سے 11 افراد نے جام شہادت نوش کیا۔انسداد اسمگلنگ چیک پوسٹ پر حملہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کےگٹھ جوڑ کا ثبوت ہے، خوارج نے ایک بار پھر سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو وحشیانہ حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *