جرمن دفترِ خارجہ کی جانب سے علاقائی تنازعات میں پاکستان کے ثالثی کردار کی تعریف

برلن (انٹر نیشنل ڈیسک)جرمن دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ جرمنی علاقائی تنازعات میں پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جرمن دفترِ خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز اور باب المندب کے حوالے سے پاکستان کا کردار قابلِ تعریف ہے۔دوسری جانب جرمن اور پاکستانی وزرائے خارجہ نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔اس حوالے سے جرمن دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار سے جرمن وزیرِ خارجہ کی ملاقات میں یوکرین اور روس امن مصالحت پر بھی گفتگو ہوئی۔جرمنی اور پاکستان نے یوکرین میں امن کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *