تیسری عالمی جنگ کی دستک؟ ایران کا امریکا کے خلاف سب سے ہولناک سرپرائز تیار، پاسدارانِ انقلاب کا بیان وائرل

تہران (انٹر نیشنل ڈیسک)ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے ترجمان جنرل حسین محبی نے کہاہے کہ امریکا نے حملے دوبارہ شروع کیے تو جواب میں یقینا ہتھیاروں اور جنگ کے جغرافیے میں تبدیلی کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکا کی نئی جارحیت کا جواب نئے ہتھیاروں اور نئے اہداف سے دیا جائے گا،اس بار ایسے نئے ہتھیار استعمال کریں گے کہ دنیا حیران ہوجائے گی، امریکا نے دوبارہ حملے کیے تو ہمارے اہداف وہ ہوں گے جو پہلے نشانہ نہیں بنے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کا نشانہ بننے والے بیشتر امریکی فوجی اڈے ناکارہ ہو چکے، امریکی فوجیوں، سازو سامان کو دوسری جگہوں پر منتقل کر دیا گیا ہے، امریکا میں ہمت نہیں کہ اپنی تاریخی اورذلت آمیز شکست تسلیم کرے،جنرل محبی نے امریکا سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سے رابطہ ہوا نہ کسی سفارتکاری میں شامل ہوئے،  پاسداران انقلاب ایران کا دفاعی و عسکری بازو ہے، کسی سفارتی سرگرمی میں شامل نہیں ہوتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *