Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
رحیم یار خان(ویب ڈیسک)رحیم یار خان میں ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور60 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ حادثہ ظاہر پیر کے قریب پیش آیا، پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کو حادثے کی وجہ قرار دیا۔ باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔شیخ زید ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے کے بعد 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، مزید 3 افراد اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔