Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صد ر نورالدین کاکڑ، نائب صدر ڈاکٹر سبحان ترین، نائب صدر حاجی محمد سعید جدون، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک شازیب کاسی، سینئر رہنما جمعہ گل اچکزئی، عنایت اللہ کاکڑ، رحمت اللہ کاکڑ، پیر محمد خان، حبیب اللہ اچکزئی اور دیگر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی زئی اور خیلی کی سیاست سے بالاتر ہوکرعوام کی بلا رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی قیادت میں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے،نئے ساتھیوں کی شمولیت سے کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی مزید فعال اور منظم ہوگی یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے زیراہتمام پشتون آباد،بلوچ خان میں سمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر قوم پرست جماعتوں سے مستعفی ہوکر درجنوں افراد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر مملکت آصف علی رداری ٗ محترمہ فریال تالپور،بی بی آصفہ بھٹو،کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔مقررین نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو پاکستان پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت، جمہوریت اور ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مزید فعال اور مضبوط بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد سیاسی و جمہوری جماعت ہے جو عوام اورپارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے جانوں کے نذرانے دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی برسراقتدار آئی ہے عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کی اور یکساں بنیادوں پرترقیاتی کام کرائے گئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مخلوط صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی قیادت میں عوام کے مسائل حل کرنے اورانکو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے تمام حلقوں کو یکساں بنیادوں پر فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جوق در جوق پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوچکی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی عوام کو مسائل سے نجات دلاسکتی ہے۔