مستونگ کے علاقے سے پولیس نے 6نامعلوم افراد کی لاشیں قبضے میں لیکرہسپتال منتقل کردیں

کوئٹہ(ویب ڈیسک)مستونگ کے علاقے سے پولیس نے 6نامعلوم افراد کی لاشیں قبضے میں لیکرہسپتال منتقل کردیں۔پولیس کے مطابق مستونگ شہر کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ڈی سی ہاؤس کے قریب سے ایک جبکہ دتو موڑ کے مقام سے 5لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔ ایس ایچ اوسٹی مستونگ عبدالروف نے اپنی نگرانی میں لاشیں قبضے میں لیکرسول ہسپتال مستونگ منتقل کردیں جہاں سے نعشوں کومزید کارروائی کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق نعشیں کئی روز پرانی اورتشدد زدہ معلوم ہوتی ہیں۔مستونگ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *