ستمبر کا دن قومی جوش وجذبوں کی یاد تازہ کرنے اور وطن عزیز کی دفاع کے لئے اپنی جانیں بھی قربان کرنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے،پرائم منسٹریوتھ پروگرام کے فوکل پرسن چوہدری نعیم کریم

کوئٹہ (ویب ڈیسک) پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن و مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئررہنما چوہدری نعیم کریم نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن قومی جوش وجذبوں کی یاد تازہ کرنے اور وطن عزیز کی دفاع کے لئے اپنی جانیں بھی قربان کرنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے6 ستمبر 1965 کو ہماری بہادر مسلح افواج نے پوری قوم کے ساتھ مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر اس دن کو ہمیشہ کے لئے حب الوطنی، قومی یکجہتی اور ہمت و بہادری کا ایک تاریخ ساز دن بنا دیا۔ مسلم لیگ(ن) کے رابطہ آفس سے یوم دفاع کے موقع پر جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہاکہ 6 ستمبر کا دن قوم کیلئے ایک تاریخی دن ہے جب ہمارے مسلح افواج نے دشمن پر واضح کردیا تھا کہ پاکستانی قوم اور اس کے مسلح افواج اپنی آزادی کی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں اور وطن عزیز کی سرحدوں کا دفاع کرنے کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو ہمارے مسلح افواج اور پوری قوم نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر یہ ثابت کر دیا کہ وطن کے دفاع کے لئے عددی اکثریت کی نہیں بلکہ قومی یکجہتی، جذبہ قربانی اورجب الوطنی کے جذبے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کے دن مسلح افواج اور پاکستانی قوم کا جذبہ دیدنی تھا اور اسی جذبے کی بنیاد پر ہم نے تمام اندرونی اور بیرونی سازشوں کو شکست دے کر ملک کو ایک ناقابل تسخیر قوت بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم وطن کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم اپنے ان شہیدوں اور غازیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی، خوشحالی، استحکام اور اس کی سرحدوں کے دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *