چاغی کے علاقے میں ریکوڈک پروجیکٹ کے قافلے پر حملہ ناکام،فائرنگ کے تبادلے میں 11حملہ آور مارے گئے

کوئٹہ(ویب ڈیسک) چاغی کے علاقے میں ریکوڈک پروجیکٹ کے قافلے پر حملہ ناکام،فائرنگ کے تبادلے میں 11حملہ آور مارے گئے۔ سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق پیر کو چاغی کے علاقے نوکچاہ میں ریکوڈک پراجیکٹ کی خالی گاڑیوں کو چاغی سے کوئٹہ لانے والے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران 11حملہ آور ہلاک جبکہ 3زخمی ہوگئے سیکورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدکرلیا۔ فائرنگ سے 2سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *