Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی پورٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 65 ہزار 581 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا۔ یہ کارگو 30 اگست صبح 7 بجے سے 31 اگست صبح 7 بجے تک ہینڈل کیا گیا، جس میں کنٹینرائزڈ، خشک بلک اور مائع کارگو کی سرگرمیاں شامل رہیں۔ اس دوران 84 ہزار 708 میٹرک ٹن درآمدی جبکہ 80 ہزار 873 میٹرک ٹن برآمدی کارگو ہینڈل کیا گیا۔ کنٹینرائزڈ کارگو کا حجم 86 ہزار 63 ٹن، مجموعی بلک کارگو 52 ہزار 322 ٹن اور مائع کارگو 26 ہزار 900 ٹن رہا۔ رپورٹنگ مدت کے دوران 17 جہاز برتھ پر موجود رہے جبکہ 7 جہاز روانہ ہوئے، مزید 10 جہاز پورٹ لمٹس سے باہر موجود تھے۔ مجموعی کارگو سرگرمی میں 42 ہزار 564 ٹن کلنکر کی برآمد، 9 ہزار 758 ٹن سویا بین سیڈز کی درآمد اور 276 ٹن بریک بلک کارگو بھی شامل تھا۔ کراچی پورٹ کے مطابق 31 اگست سے یکم ستمبر کے دوران مزید 16 جہازوں کی آمد اور 5 جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔ متوقع آمد میں کنٹینر شپ، آئل ٹینکرز، کلنکر کیریئرز، چاول لے جانے والے جہاز اور جنرل کارگو ویسل شامل ہیں۔ مسلسل بحری سرگرمیاں کراچی پورٹ کی پاکستان کی بحری تجارت اور عالمی سپلائی چین سے رابطے میں اہم کردار کی عکاسی کرتی ہیں۔