سندھ ہائیکورٹ نے فراڈ کیس میں ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے مقدمے میں ملزمہ سمیہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل میں تاخیر کے باعث ملزمہ کی ضمانت منظور کی جارہی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں اور ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود مقدمے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ نے 2025 میں ہنڈا سوک کار کا معاہدہ کیا تھا، گاڑی حاصل کرنے کے بعد 43 لاکھ روپے کا چیک دیا جو باؤنس ہوگیا۔ ملزمہ کو 20 اپریل 2025 کو نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *