مکہ دفاعی معاہدہ،استنبول میں پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی

استنبول(ویب ڈیسک)مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد ہوا جس میں پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کی قیادت نے دفاعی معاملات پر غور و خوض کیا۔ ترکیہ کی میزبانی میں اس اجلاس میں عالمی و علاقائی سلامتی کے امور اور تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں تینوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان  ہم آہنگی بڑھانے سمیت دفاعی صنعت میں مشترکہ پیداوار، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مزید مثر بنانے کے امور بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *