نوشکی پولیس نے کمسن بچی سے زیادتی اور قتل کیس میں نامزد 3ملزمان کو گرفتار کرلیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک) نوشکی پولیس نے کمسن بچی سے زیادتی اور قتل کیس میں نامزد 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق نوشکی پولیس نے کم سن بچی بی بی صابیہ دختر اللہ داد عمر 8 سال سے زیادتی اور قتل کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان عصمت اللہ ولد نور محمد، سکنہ احمدوال، زبیر ولد محمد بلال، سکنہ احمدوال، کامران ولد حبیب اللہ، سکنہ کلی بھٹوکو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *