ڈھاڈر کے قریب براہم باران کے مقام پر ہائی ٹرانسمیشن لائن کی تاریں چوری،

بولان(ویب ڈیسک)ڈھاڈر کے نواحی علاقے  براہم باران کے مقام پر ایک لاکھ 32 ہزار کے وی کی مین ہائی ٹرانسمیشن لائن کی تاریں چوری ہونے کا مقدمہ چھ نامعلوم الاسم ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ صدر ڈھاڈر میں درج کر لیا گیا ہے ہائی ٹرانسمیشن لائن کی تاریں چوری ہونے کے باعث ڈھاڈر گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی سپلائی گزشتہ دو روز سے مکمل معطل ہے جس کے نتیجے میں ڈھاڈر شہر اور گردونواح میں بجلی کی فراہمی متاثر ہے تاہم ڈھاڈر سٹی کو فی الحال عارضی طور پر سبی گرڈ اسٹیشن سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے دوسری طرف شدید گرمی کی وجہ سے بجلی کی بحالی نہ ہونے بزرگ خواتین بچے شدید ازیت کا شکار ہیں جبکہ کاروباری سرگرمیاں اور سرکاری امور بھی متاثر ہورہے ہیں بجلی بحرانی کیفیت کے حوالے سے ایس ڈی او کیسکو ڈھاڈر محمد نواز کھوسہ نے صدر پریس کلب ڈھاڈر بولان محمد عارف بنگلزئی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ڈھاڈر کے قریب نامعلوم الاسم افراد نے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے کھمبوں سے تاریں کاٹ کر لے گے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں بجلی بحال کرنے میں وقت لگے گا انہوں نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ صدر پولیس تھانہ ڈھاڈر میں چھ نامعلوم الاسم ملزمان کے خلاف درج کر لیا ہے جبکہ بجلی کی مکمل بحالی کے لیے کیسکو کے اعلیٰ حکام کی احکامات کی روشنی ایکسئین واپڈا سبی میر ظفر چھلگری کی ہدایت پر قانونی تقاضے پورے کرنا ضروری ہیں انہوں نے بتایا کہ ہائی ٹرانسمیشن لائن کی مرمت اور بجلی کی مکمل بحالی قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ہی ممکن ہو سکے گی جس میں ایک ہفتہ تک کا وقت بھی لگ سکتا ہے ایس ڈی او کیسکو کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے بجلی کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ ڈھاڈر سٹی کو عارضی طور پر سبی گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے واضح رہے کہ ڈھاڈر کا شمار ایشیاء  کے گرم ترین علاقوں میں ہوتا ہے ایسے میں بجلی کی معطلی سے شہری کربناک صورتحال سے دوچار ہیں شہریوں نے چیف کیسکو سے ڈھاڈر کی بجلی کی جلد بحالی کا مطالبہ کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *