Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اوتھل(ویب ڈیسک) لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لسبیلہ کی جانب سے سینئر ایڈووکیٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق ایگزیکٹو ممبر عاصم کاظم کے گھر پر مبینہ بیلہ پولیس کے چھاپے اور اہلخانہ کو ہراساں کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لسبیلہ کے صدر ایڈووکیٹ ارشد محمود نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پولیس گردی اور قانون کے منافی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی 2026 کو عدالتی احکامات کے باوجود انتظامیہ نے پولیس کے ہمراہ بی اے ایف پبلک اسکول کے تالے توڑ کر اپنے تالے لگوائے، جس کے خلاف ایڈووکیٹ عاصم کاظم نے تھانے میں درخواست جمع کرانے کی کوشش کی، تاہم پولیس درخواست وصول کرنے سے انکاری ہیانہوں نے کہا کہ 7 اپریل 2026 کو بھی عاصم کاظم کی اہلیہ، جو اسکول کی پرنسپل ہیں، اور دیگر اساتذہ کو مبینہ طور پر پانچ گھنٹے تک اسکول میں روکے رکھا گیا، جس کے خلاف مقدمہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔ ان کے مطابق عدالت نے 15 مئی کو بی اے ایف پبلک اسکول سے متعلق فیصلہ پرنسپل مس عابدہ اسماعیل کے حق میں دیا، تاہم اس کے باوجود انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے وکلاء اور ان کے اہلخانہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ارشد محمود نے کہا کہ وکلاء برادری کسی بھی وکیل کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کرے گی اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء معاشرے کے ہر مظلوم طبقے کے ساتھ کھڑے ہیں اور انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر احتجاج کے باوجود معاملے کا نوٹس نہ لیا گیا تو بار ایسوسی ایشن کے اجلاس میں آئندہ احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا احتجاج میں سینئر ایڈووکیٹ عبدالواحد رونجھو، ایڈووکیٹ عاصم کاظم، ایڈووکیٹ عامر جلیل، ایڈووکیٹ منور لاسی، ایڈووکیٹ سلطان قادر، ایڈووکیٹ شکیل رونجھو، ایڈووکیٹ علی جمالی، ایڈووکیٹ میڈم حبیبہ بلوچ سمیت دیگر وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی