Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و صوبائی وزیر بورڈ آف ریونیو میر عاصم کرد گیلو نے ملاقات کی ملاقات کے موقع پر صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو نے نواب ثناء اللہ خان زہری کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اس موقع پر صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری، سردارزادہ میر ظفر ساسولی اور ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری بھی موجود تھے ملاقات میں ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال، علاقائی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ صوبے کے اہم معاملات اور عوامی مسائل بھی زیر غور آئے اس موقع پر سیاسی روابط اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور صوبے کے وسیع تر مفاد کے لیے سیاسی روابط اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔