شاہین کلب ڈیرہ غازی خان نے چٹان گولڈ کلب لیہ کو نمائشی فٹ بال میچ میں ایک سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے ہرا دیا

ڈیرہ غازی خان(سپورٹس ڈیسک)شاہین کلب ڈیرہ غازی خان نے چٹان گولڈ کلب لیہ کو نمائشی فٹ بال میچ میں ایک سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے ہرا دیا۔ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن چیئرمین محمد صدیق بھٹی نے اپنے والد محترم حاجی محمد وثیقہ کی برسی کے موقع پر فٹ بال کے نمائشی میچ کا اہتمام کیا۔ وقفے تک چٹان گولڈ کلب لیہ کو شاہین کلب ڈیرہ غازی خان کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں شاہین کلب نے دو گول کرکے مقابلہ 12 گول سے جیت لیا۔ پہلے ہاف کے 15 ویں منٹ میں چٹان گولڈ کی طرف سے شہزادہ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ دوسرے ہاف کے 10 ویں منٹ شاہین کلب کے خالد نے صدیق بھٹی کے عمدہ پاس پر گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔ میچ ختم ہونے سے چند منٹ قبل شاہین کلب کو چٹان گولڈ کلب کے خلاف پنلٹی ملی جس پر خالد نے گول کرکے مقابلہ 1-2 کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔ شاہین کلب کی کوچنگ کے فرائض محمد سجاد سجو  نے انجام دیئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *