ملک میں گراس روٹ سطح پر فٹ بال کی ترقی کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے،سردار عثمان ڈوگر

ٹھیکری والا (سپورٹس ڈیسک)سماجی کارکن اور خالد بن ولید فٹ بال اکیڈمی کے سرپرست سردار عثمان ڈوگر نے کہا ہے کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر فٹ بال کی ترقی کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فیصل آباد جھنگ روڈ انڈر -19 فٹ بال چیمپئن شپ میں خالد بن ولید فٹ بال اکیڈمی کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے خالد بن ولید اکیڈمی کے لئے ایک لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ملک کا سرمایہ اور امن کے سفیر ہوتے ہیں اور کھیل کے میدان میں ان کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر خالد بن ولید اکیڈمی کے کھلاڑی فائنل میں متحد ہو کر جذبے کے ساتھ کھیلے تو ٹورنامنٹ میں اچھے نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *