بنگلہ دیش نے چین سے جدید جے 10سی ای جنگی طیارے خریدنے کے معاہدے کی تصدیق کردی ، ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز بھی شامل

ڈھاکا(انٹر نیشنل ڈیسک) بنگلہ دیش نے چین سے جدید جے 10دی سی جنگی طیارے خریدنے کے معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔بنگلہ دیشی حکام کے مطابق گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی مختصر جنگ میں چینی ساختہ جے 10سی ای طیاروں کی کارکردگی نے ڈھاکا کی توجہ حاصل کی۔ بنگلہ دیش نے چین کے 4.5 نسل کے جے 10سی ای لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلہ دیشی حکومت نے ان طیاروں کی خریداری کی تجویز منظوری کے لیے وزارت خزانہ اور مسلح افواج کے ڈویژن کو بھیج دی ہے۔بنگلہ دیش کے وزیراعظم کے اطلاعات و نشریات کے مشیر زاہد الرحمن کے مطابق اگر موجودہ مالی سال میں ضروری بجٹ مختص کردیا گیا تو طیاروں کی خریداری فوری طور پر شروع کردی جائے گی، بصورت دیگر یہ معاملہ اگلے بجٹ تک منتقل ہوسکتا ہے۔ حکومتیپالیسیاں دریافترپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی دفاعی خریداری کے منصوبے میں چینی ساختہ حملہ آور ہیلی کاپٹرز، وی آئی پی ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز بھی شامل ہیں۔جے 10سی ای چین میں تیار کیا جانے والا سنگل انجن، ملٹی رول جنگی طیارہ ہے جو فضائی اور زمینی دونوں اہداف کے خلاف کارروائی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار تقریبا Mach 1.8 بتائی جاتی ہے اور اسے مختلف اقسام کے فضائی اور زمین پر مار کرنے والے ہتھیاروں سے لیس کیا جاسکتا ہے۔بنگلہ دیشی حکام نے گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ میں جے 10سی ای طیاروں کی کارکردگی پر بھی توجہ دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *