مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمدنواز شریف ایک عظیم قائد ہیں جو سیاست میں انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتے ہیں،سید جہانگیرشاہ

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صوبائی رہنما سید جہانگیرشاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمدنواز شریف ایک عظیم قائد ہیں جو سیاست میں انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتے ہیں ہم پارٹی قائد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ انسانی بنیادوں پر سابق وزیراعظم عمران خان کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات دیں،بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کے مسائل حل کرنے کیلئے فوری طورپرعملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سید جہانگیرشاہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور جنرل پرویز مشرف نے اپنے دور اقتدار میں مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمدنواز شریف،بیگم کلثوم نواز،مریم نواز اوردیگر قائدین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کیں انہیں جیلوں میں پابند سلاسل کیاگیا جو کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی رہنما بیگم کلثوم نواز نے بیماری کے باوجود ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کی جس کی بدولت ملک میں جمہوریت بحال ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمدنواز شریف کا دل بہت بڑا ہے ہم ان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سیاست سے بالاتر ہوکر عمران خان کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہسپتال یا بنی گالہ منتقل کرنے کی ہدایات جاری کریں تاکہ انکا بہتر طریقے علاج ممکن ہوسکے۔انہوں نے کہا مسلم لیگ(ن) کو یہ اعزاز حاصل ہے جب بھی برسراقتدارآئی ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے اب موجودہ صوبائی حکومت کی تمام ترتوجہ معیشت کی بحالی پرہے۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) مخلوط حکومت کا حصہ ہونے کے باوجود پارٹی کارکنوں میں مایوسی پائی جاتی ہے انکے جائز کام بھی نہیں ہورہے ہیں پارٹی قائد میاں محمدنواز شریف اور مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے صدر و گورنر شیخ جعفرخان مندوخیل کو چاہئے کہ وہ پارٹی وزراء کو سختی سے ہدایات جاری کریں کہ کارکنوں کے جائز مسائل حل کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مخصوص نشستوں پر آنے والوں سے منسٹر ی لیکر عوام کے ووٹ کی طاقت سے آنے و الوں کو فوری طور پر منسٹری دی جائے تاکہ وہ عوام کی خدمت کرسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *