ہائی کورٹ آف بلوچستان میں نئے قائم کردہ سہولت سنٹر کا افتتاح (آج)پیرصبح ساڑھے 10بجے کو ہوگا

کوئٹہ(ویب ڈیسک) ہائی کورٹ آف بلوچستان میں نئے قائم کردہ سہولت سنٹر کا افتتاح (آج)پیرصبح ساڑھے 10بجے کو ہوگا۔چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ خان آفریدی نئے قائم کردہ سہولت سنٹر کا افتتاح کریں گے جبکہ سہولت سنٹر کی افتتاحی تقریب میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ آف بلوچستان کے ججز  شرکت کریں گے۔ہائی کورٹ آف بلوچستان میں سہولت سنٹر کے قیام سے سائلین کو سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری متوقع ہے سہولت سنٹر کا مقصد سائلین اور وکلا کو بہتر اور آسان خدمات کی فراہمی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *