Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنماوں حاجی خان محمد بڑیچ، میرثناء اللہ جتک، میر ریاض شاہوانی،اختر بلوچ، پیپلز لیبر بیوروبلوچستان کے صدر شاہجہان گجر، عزیز لانگو،زبیر بڑیچ نے کہاہے کہ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی دن رات کوششوں کی بدولت صوبے بھر میں تمام سرکاری ہسپتالوں کو فعال کرکے وہاں ڈاکٹروں اورعملے کی حاضری کو یقینی بنایا گیا ہے جس سے دور دراز علاقوں کے عوام صحت کی سہولیات سے استفادہ کررہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر صحت کی خصوصی دلچسپی کے باعث کوئٹہ اسپنی روڈ پرٹراما سینٹر کو مکمل طور پر فعال کیا گیا اور عوام کی سہولت کیلئے پیپلز ائیر ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا۔یہاں جاری ہونے والے اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے کے اکثر دور درازعلاقوں میں ہسپتال غیر فعال ڈاکٹر سمیت دیگر عملہ اپنی ڈیوٹیوں سے غیر حاضر تھا وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی،صوبائی وزیرصحت بخت محمد کاکڑ کی ذاتی کوششوں سے صوبے بھر کے تمام ہسپتالوں کو فعال کرکے وہاں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی حاضری کو یقینی بنایا گیا اور وقتاً فوقتاً ہسپتالوں کے دورے کرکے وہاں عملے کی حاضری اور عوام کو فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا جارہا ہے جو ایک خوش آئند اقدام ہے۔ انہو ں نے کہا کہ صوبائی وزیرصحت بخت محمدکاکڑ نے کوئٹہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اوردیگرعملے کی بائیومیٹرک حاضری کو یقینی بنایا ہے اور ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو100فیصد مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے جس کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے اسکے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ادویات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے جس سے عوام کوسہولت میسر آئی ہے اور اب عوام علاج معالجے کیلئے کوئٹہ اوردیگر صوبوں میں نہیں جاتے ہیں کیونکہ انہیں گھر کی دہلیز پر مفت صحت کی سہولیات دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مخلوط صوبائی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے پیپلز ائیر ایمبولینس سروس کا آغاز کیا جس سے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مریضوں کو دوسرے صوبوں کے ہستپالوں میں منتقل کرنے میں مدد ملی ہے۔