Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع اور جنرل سیکرٹری مولانا آغا محمود شاہ نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کسی مصلحت یا وقتی سیاسی مفاد کی خاطر اپنے اصولی مؤقف سے دستبردار نہیں ہوگی، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر قائم کیا گیا موجودہ سیاسی سیٹ اَپ جمہوریت کے لیے بدنما داغ اور عوام کے حقِ حکمرانی کی توہین ہے، جسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا؛ ملک کو موجودہ سیاسی بحران سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف، آزاد، غیرجانبدار اور حقیقی عوامی رائے پر مبنی انتخابات کا انعقاد اور اقتدار حقیقی عوامی نمائندوں کے سپرد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت، دھونس، اثر و رسوخ اور پیسے کے ذریعے عوام کی حقیقی رائے کو بے اثر اور ایوانوں کو یرغمال بنانا جمہوری نظام کی بنیادوں کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، اگر عوامی مینڈیٹ کی پامالی اور جمہوری اصولوں کی بے توقیری کا سلسلہ جاری رہا تو جمعیت علماء اسلام اپنے آئینی و جمہوری حق کو استعمال کرتے ہوئے بھرپور عوامی جدوجہد کا راستہ اختیار کرے گی، اور جب عوام اپنی حقیقی طاقت کے ساتھ میدان میں نکلیں گے تو مصنوعی سیاسی بندوبست اور غیر فطری اقتدار کے ایوان لرز اٹھیں گے۔ مولانا عبدالواسع اور مولانا آغا محمود شاہ نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کو سیاسی طور پر دیوار سے لگانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، کیونکہ ہماری جدوجہد محض اقتدار کے حصول کی جنگ نہیں بلکہ آئین کی بالادستی، پارلیمانی جمہوریت، عوام کے حقِ حکمرانی، اسلامی اقدار اور قومی خودمختاری کے تحفظ کی جدوجہد ہے؛ ملک کو کسی بیرونی ایجنڈے یا غیر جمہوری مداخلت کے تابع بنانے اور پاکستان کے اسلامی تشخص کو کمزور کرنے کی ہر کوشش کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی، جمعیت علماء اسلام تصادم نہیں بلکہ آئینی و جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، تاہم عوامی مینڈیٹ کی توہین اور جمہوری حقوق کی پامالی پر خاموش نہیں رہے گی اور اپنے سیاسی و جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے ہر آئینی و سیاسی محاذ پر بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔