خضدار کے علاقے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما میر شفیق الرحمن مینگل کے گھر پر فائرنگ،

کوئٹہ(ویب ڈیسک)ضلع خضدار کے علاقے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما میر شفیق الرحمن مینگل کے گھر پر فائرنگ،محافظوں کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور زخمی ہونے کی اطلاع ہے،سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق جمعہ کو خضدار کے علاقے توتک میں مسلح افراد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل کے گھر پر حملہ کردیا اس دوران انکے محافظوں اورسیکورٹی فورسز کی کارروائی میں مبینہ طور پر ایک حملہ آورزخمی ہوگیافائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا مزید کارروائی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *