Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ (ویب ڈیسک)پاکستان کا ریل کے ذریعے ایران سے رابطہ پچھلے سات ماہ سے منقطع۔ریلوے حکام کے مطابق632کلومیٹرطویل کوئٹہ تفتان ریلوے سیکشن کو قائم ہوئے اب 100 سال مکمل ہورہے ہیں، یہ روٹ پاکستان کو ریل کے ذریعے ایران سے ملاتا ہے، کوئٹہ سے ایران کیلئے مسافر ٹرین سروس بند ہوئے تقریبا تیس سال ہوچکے ہیں تاہم اب پچھلے سات ماہ سے پاکستان سے ایران کیلئے مال گاڑی کی آمدورفت بھی بند ہے حالانکہ چار سال قبل اس سیکشن پر ریلوے نے ایک سال کے دوران مال ٹرین کے ذریعے پانچ کروڑروپے کمائے تھے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے سیکشن بند ہونے کی وجہ امن وامان کی خراب صورتحال،امریکہ ایران جنگ اور کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریک کی ابتر حالت بتائی جاتی ہے، ریلوے حکام نے رواں سال اپریل میں ریلوے ٹریک کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا مگر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے۔