مستونگ میں عوام کو تیار فصل باغات اور گھروں سے بے دخل کرنا ہزاروں بچوں کو اسکولوں سے بے دخل کرنا بدترین سماجی اور معاشی مسائل سے دوچار کرے گا، اسلم بلوچ

کوئٹہ(ویب ڈیسک) نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر چئیرمین اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ کھڈکوچہ مستونگ میں لوگوں کو سرکاری سطع پران کے گھر بار، تیار فصلات باغات اور بچوں کو اسکولوں سے بے دخل کیا جارہا ہے کھڈکوچہ پچاس ہزار پر مشتمل سرسبز و شاداب وادی ہے اس وقت وہاں لوگ بدترین صورتحال سے دوچار ہیں آئے روز فورسز اور تنظیموں کے مابین جھڑپوں کے باعث عام لوگ سماجی اور معاشی اعتبار سے اپاہج ہوکررہ گئے ہیں طویل کرفیو کی بدولت ٹیوب ویلز بند ہونے سے تیس سالوں کی مشقت سے تیار باغات خشک ہوگئے کڑی فصلات تباہ ہوئے اسکول بند ہوگئے فریقین اتنے زارآور ہیں کہ عام لوگ ان کے مابین مجبور اور بدحال ہوکر رہ گئے ہیں ان کی حالت قابل رحم ہے لیکن رحم کے بجائے اب گھروں کو خالی کرنے کے حکمنامے بھی ملے ہیں مریض خواتین بچے انتہائی کسمپرسی کی حالت میں گھربار چھوڑ رہے ہیں حکومت اور ریاست کو ان کے متعلق سوچنا چاہیے ساری آبادی نہ دہشت گرد ہے نہ ہی سہولت کار کہ ان کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا جائے انہیں شہری تصور کرتے ہوئے ان کے انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *