Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ (ویب ڈیسک) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان لسان تحریک طارق جعفری نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی کے جلوس شوکتِ اسلام اور سنی شیعہ مثالی اتحاد کے عملی مظاہرے ہیں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے قائم کردہ عالمگیر ہفتہ وحدت و اخوت جو ہفتہ 12 ربیع الاول سے مذہبی جوش و جذبے اور ایمانی عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ طارق جعفری نے باور کرایا کہ تحریک کی وحدت و اخوت کمیٹی کے نعت خوان میلاد کے جلوسوں میں شرکت کرکے گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ انہوں نے اس عہد کا اظہار کیا کہ عشق رسول کے جذبے سے وطن کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے۔ طارق جعفری نے باور کرایا کہ محسن انسانیت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام انسانیت کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے جنکی پاکیزہ سیرت سراپا امن و سلامتی ہے جبکہ دنیا بھر میں ہونے والی بدامنی، دہشت گردی سیرت رسول، قرآنِ پاک، قرآنی تعلیمات، اہلبیت اطہار اور پاکیزہ صحابہ کبار کی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا پیغام محمدی کو عام کرکے دنیا بھر سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، اس مقصد کے لیے پوری قوم کے متفقہ نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر ارباب اقتدار موثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ حضور اکرم کی برکت سے جاہلیت کے اندھیروں میں بھٹکے انسانوں کو آبرومندی کے ساتھ جینے کا شعور آگیا۔ طارق جعفری نے اس عہد کا اظہار کیا کہ میلاد النبی اور عزاداری عبادتوں کی روح ہیں، ان پاکیزہ جلوسوں اور وطن عزیز پاکستان کی آبرو پر مثالی سنی شیعہ اتحاد و یکجہتی سے ہرگز کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔