Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

حب(ویب ڈیسک) سابق چئیرمین حب وڈیرہ رجب علی رند عوامی مسئلے کو لے کر کمشنر لسبیلہ ڈویژن کے پاس پہنچ گئے، بجلی کی غیر معمولی بندش پر کمشنر سائرہ عطاء سے ملاقات کمشنر لسبیلہ کا وفاق سے خط و کتابت کی یقین دہانی۔ پیر کے روز نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق چییرمین حب وڈیرہ رجب علی رند نے چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب گل حسن محمد حسنی، میر اکبر زہری، صدر انجمن تاجران حب ایڈوکیٹ خورشید رند اور دیگر معززین کے ہمراہ کمشنر لسبیلہ ڈویڑن سائرہ عطاء سے ملاقات کی جس میں حب میں بجلی کی 24 گھنٹے بندش اور طویل لوڈشیڈنگ کے سنگین مسئلے پر تفصیلی گفتگو کی گئی وڈیرہ رجب علی رند نے کمشنر سائرہ عطاء کو حب شہر سمیت ساکران اور مضافات میں بجلی کی غیر معمولی بندش کے باعث شہریوں، کاروباری افراد اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ 24 گھنٹے بجلی کی بندش کا فوری نوٹس لیا جائے اس موقع پر کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے واضح کیا کہ 24 گھنٹے لوڈشیڈنگ کسی صورت قابلِ قبول نہیں اور اسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔کمشنر سائرہ عطائنے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ کے الیکٹرک حکام سے اس معاملے پر فوری بات کریں گی اور مسئلے کے حل کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے کمشنر لسبیلہ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ بجلی کے مسئلے کو وفاق تک لیجائیں گے اور وفاقی سیکریٹری انرجی سے اس حوالے سے خط و کتابت کریں گے۔ملاقات میں وڈیرہ رجب علی رند نے کمشنر کی جانب سے مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات کی یقین دہانی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حب کے عوام کو بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ بندش سے جلد نجات دلائی جائے گی۔