Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ وجاہت حسین نے گزشتہ روز 14 ویں ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں لگائے گئے اتھلیٹکس تربیتی کیمپ کا دورہِ کیا۔ اس موقع پر صدر اتھلیٹکس فیڈریشن نے کیمپ میں موجود قومی اتھلیٹس اور کوچز سے ملاقات کی اور ان کی تربیت، تیاریوں اور آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ بریگیڈیئر وجاہت حسین نے کھلاڑیوں اور کوچز پر زور دیا کہ وہ قومی ذمہ داری کو مدنظر رکھتے ہوئے دل و جان سے محنت، نظم و ضبط اور بھرپور عزم کے ساتھ اپنی تیاری جاری رکھیں اور ملک کے لئے اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ صدر اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے کھلاڑیوں اور کوچز کی حوصلہ افزائی کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے کی انعامی رقم دینے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے قومی اتھلیٹس 14ویں ایشین گیمز میں قومی پرچم کی سربلندی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ صدر اتھلیٹکس فیڈریشن نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ساتھ مل کر قومی ایتھلیٹس کو بہترین تربیتی ماحول، ضروری سہولیات اور ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں جاری رکھے گی۔