Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
دمشق/کویت سٹی(انٹر نیشنل ڈیسک)شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب مغرب میں ایک گاں کے قریب شہری گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اسرائیلی کارروائیوں کو روکنے کے لیے ذمہ داری ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔کویتی وزارت خارجہ کے مطابق حملے میں ایک عام شہری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کئی شہری زخمی ہوئے۔ کویت نے شام کی سرزمین پر اسرائیل کی بار بار ہونے والی کارروائیوں کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری سے مثر کردار ادا کرنے پر زور دیا۔کویتی وزارت خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری اور سلامتی کونسل کو شام کی سرزمین پر ہونے والی بار بار کی اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔دوسری جانب اسرائیل نے حملے کا دفاع کرتے ہوئے مقف اختیار کیا ہے کہ کارروائی میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق یہ حملہ اسرائیلی فوجیوں کو درپیش ایک فوری خطرے کے جواب میں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق شام میں یہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیل کی جانب سے کیا جانے والا دوسرا حملہ ہے، جس کے باعث خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔شام میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر عرب ممالک کی جانب سے مسلسل تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے، جبکہ اسرائیل اپنی کارروائیوں کو سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے ضروری قرار دیتا ہے۔