Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ماسکو (انٹر نیشنل ڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین نے روس کے معاشی اہداف پر حملے کرکے پنڈورا بکس کھول دیا ہے اور اب روس بھی یوکرین کے انتہائی حساس معاشی شعبوں کو نشانہ بنا کر جواب دیگا۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق روسی میڈیا سے گفتگو میں پیوٹن نے کہاکہ یوکرین نے ہماری معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرکے خود اپنا ہی نقصان کیا ہے اور اب اسے بھی جوابی حملے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔پیوٹن نے کہا کہ روس امن مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن یہ مذاکرات میدان جنگ کی حقیقی صورتحال کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔انہوں نے یوکرین کی جانب سے ثالثوں کے ذریعے پیش کی جانے والی بعض تجاویز کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس ایسی تجاویز کی بنیاد پر مذاکرات نہیں کریگا۔خیال رہے کہ روسی صدر کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب روس نے یوکرین کے شہرکریوی ریہ میں ایک شاپنگ سینٹر پر ڈرونز سے حملہ کیا ہے جس میں 16 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہوگئے ہیں۔دوسری جانب یوکرین نے بھی روسی آئل ریفائنری اور فوجی فضائی اڈیکو نشانہ بنانیکا دعویٰ کیا ہے جس میں کم از کم 6 روسی شہری ہلاک ہوگئے، حملوں میں سامارا کے علاقے میں ایک صنعتی تنصیب کو بھی نشانہ بنایا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین نے رواں موسم گرما میں روس کے معاشی ڈھانچے پر ڈرون حملوں کی مہم تیز کردی ہے جس میں تیل صاف کرنے والی ریفائنریاں اور آن لائن ریٹیل کمپنیوں کے گودام بھی شامل ہیں۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ یہ تنصیبات روس کی جنگی کوششوں کے لیے اہم ہیں اور انہیں تباہ کرنا ضروری ہے۔