عمران خان کی صحت پر عدالتی حکم کی تعمیل کی گئی، پی ٹی آئی روڑے اٹکا کر توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے، عطاءتارڑ 

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے پی ٹی آئی پر بانی چیئرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم کی تمام شقوں پر عمل کیا ، پی ٹی آئی کے رہنماءتوہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کی جانب سے روڑے اٹکائے جانے پر شفا کے بجائے پمز میں معائنہ کرایا گیا ۔ جاری بیان میں وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ صحت کے معاملات میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، ہمارا کل اور آج بھی یہی موقف ہے، تحریک انصاف کے دور میں بھی صحت پر سیاست سے گریز کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے دور حکومت میں دوسروں پر طنز اور تضحیک آمیز گفتگو کرتے تھے، عمران خان سے متعلق عدالتی حکم کے بعد بھی حکومت نے کوئی توہین آمیز رویہ اختیار نہیں کیا، صحت کے معاملے کو سیاست سے دور رکھا جائے، حکومت کا واضح موقف ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئین و قانون کی روشنی میں ہی تمام معاملات آگے بڑھائے گی، کسی قیدی کو خصوصی سہولت دینے سے استثنیٰ کا تاثر نہیں ملنا چاہیے، ریویو درخواست میں پوچھا گیا کہ کیا یہی سہولت ہر قیدی کو میسر ہے؟۔عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں بھی کہا تھا کہ صحت کسی کی بھی ہو سکتی ہے، سیاسی اختلاف اپنی جگہ، صحت کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حکومت نے صحت کے معاملے پر کسی قسم کی طنز یا تضحیک نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ریویو کے گراثونڈز قوم کے سامنے ہیں، کسی کو خصوصی رعایت نہیں دی جائے گی، صحت کے معاملے پر ہمارا مقف تبدیل ہوا نہ آئندہ تبدیل ہوگا، ہر قیدی کے لیے یکساں سہولت ہونی چاہیے، خصوصی ٹریٹمنٹ نہیں ہونی چاہیے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عمل درآمد کیا گیا اور شفاف معائنہ کرایا گیا، بانی پی ٹی آئی کے معائنے کے وقت ان کی ہمشیرہ اور شفا کے ڈاکٹر موجود تھے، سپریم کورٹ کے حکم کی تمام ریکوائرمنٹس مکمل کی گئیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ معائنہ شفاف طریقے سے ہوا، سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل تھے، انتظامیہ نے آئین و قانون کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد یقینی بنایا، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد معائنہ کرایا گیا اور تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *