آزاد کشمیر، لیپا ویلی میں نجی سکول کے بچوں کی گاڑیاں پھنس گئیں، 50سے زائد بچے و اساتذہ سوار

مظفر آباد (ویب ڈیسک)آزاد کشمیر کی وادی لیپا ویلی میں سیاحتی پہاڑی مقام بارہ ہزاری جانے والی نجی سکول کے بچوں کی 3گاڑیاں شدید بارش کے باعث پھنس گئیں۔مقامی ذرائع کے مطابق تین گاڑیوں میں بچوں اور ٹیچرز سمیت50سے زائد افراد سوار ہیں، بچوں اور اسکول اسٹاف کی مدد کےلئے مقامی افراد روانہ ہوگئے۔اسسٹنٹ کمشنر عامر احمد نے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں شدید بارش کے بعد برساتی نالوں میں طغیانی معمول کی بات ہے، تمام بچے اور سکول اسٹاف محفوظ مقام پر موجود ہیں، راستہ کلیئر ہوتے ہی بچوں اور سٹاف کو ریسکیو کرلیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *