Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ /اسلا م آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دُکھ ہوتا ہے کہ ایک اچھی ڈائیلاگ کی فضا بن جاتی ہے،سیاسی پارٹیوں کے درمیان نزدیک ہونے کے امکان بڑھ جاتے ہیں۔محمود خان اچکزئی کی تقریر کو سنسر کردیا گیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سارا پاکستان عمران خان کی صحت کے بارے میں پریشان تھا اور سارے پاکستان میں خوشی منائی جا رہی تھی۔ ٹی وی پربھی آ رہا تھا کہ عمران خان کو الشفاء ہسپتال، سپریم کورٹ کے آرڈرز کے تحت شفٹ کیا جائے گا۔ ان کی بہنیں بھی خوش تھیں، ساتھی بھی خوش تھے۔ پارٹی نے تمام کارکنوں کو حکم دیا، سرکاری خواہش پر کہ بھائی وہاں کوئی نہیں جائے گا، وہاں کوئی جلوس نہیں ہوگا، وہاں کوئی ہنگامہ نہیں ہوگا۔رات کو پتہ چلا عمران خان کو رات کے اندھیرے میں کسی اور ہسپتال لے جایا گیا۔ اس کی بہن اور اس کے جو رکھوالے تھے، ڈاکٹر صاحب تھے، ان کو الشفاء ہسپتال کے کمرے میں بند کر دیا گیا۔ پتہ نہیں ایسا کیوں ہو رہا ہے، قصداً و عملاً ایک اچھی فضا کو لوگ خراب کرنا چاہتے ہیں۔Question Hourکی بہت اہمیت ہے لیکن بعض باتوں کی اہمیت اس سے زیادہ ہے۔ سارا ملک، کارکنان اور کرورڑوں میں لوگ حیران وپریشان ہیں کہ یہ کیا ہورہا ہے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سرانان میرے گاؤں سے کوئی 17میل کے فاصلے کوئٹہ کی طرف ہے، ایک چھوٹا سا بازار ہے، سرانان کا واقعہ ہوا کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ سرانان واقعہ حکومت میں موجود کالی بھڑیوں نے کروایا، میں الزام لگا رہا ہوں کہ سرانان میں جو کچھ ہوا حکومت کے اندر موجود یہ کام کالی بھیڑوں کا ہے۔ محمود خان اچکزئی کی تقریر کو سنسر کردیا گیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ آپ سے کیا مانگ رہے ہیں، آپ سپیکر رہے ہیں ہاؤس آف دی کسٹوڈین ہے۔ آپ کو بھی احتجاج کرنا چاہیے تھا اس پر جب سپریم کورٹ کا حکم آیا اور اُس کی بات بھی نہیں مانی جاتی تو پھر پاکستان کو آپ کس طرف لیجارہے ہیں۔ 70 سال سے چند فلسطینی لوگوں کو امریکا کی تمام قوتیں اور اسرائیل مل کر سنبھال نہیں سکا۔ خدا کے لیے اپنے ملک کو خانہ جنگی کی طرف نہ لے جائیں۔Question Hourکی اہمیت اپنی جگہ لیکن یہ مسئلہ انتہائی اہم ہے اور اس کی اہمیت کو جانتے ہوئے ان اراکین کو بولنے دیا جائے ان کے ساتھ معلومات زیادہ ہیں کچھ نہیں ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محترم محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب تقریر کا زیادہ تر حصہ سینسر کیا گیا ہے۔