Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
پیر کوہ(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات پر پِیر کوہ واٹر سپلائی اسکیم کے لیے جرمنی سے درآمد کی گئی اعلیٰ معیار کی جدید مشینری پِیر کوہ پہنچ گئی، جہاں مشینری کی تنصیب کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے پِیر کوہ میں پانی کے دیرینہ مسئلے کے مستقل حل کے لیے حکومت بلوچستان کی جانب سے عملی اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں۔ جدید اور معیاری مشینری کی تنصیب مکمل ہونے کے بعد ان شاء اللہ پِیر کوہ کے عوام کو پانی کی فراہمی کے مسئلے سے مستقل نجات ملے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پِیر کوہ کے عوام کو بنیادی سہولت کی فراہمی کو حکومت کی ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو منصوبے پر کام تیز کرنے اور تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہیحکومت بلوچستان کے مطابق پِیر کوہ واٹر سپلائی اسکیم کی تکمیل سے علاقے کے عوام کو صاف اور وافر پانی کی فراہمی ممکن ہوگی اور پانی کے دیرینہ مسئلے کے حل کی جانب ایک اہم پیش رفت سامنے آئے گی۔