شامی ریاست کے فریم ورک کے تحت کرد ادارے ضم ہوگئے: سربراہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز کا اعلان

دمشق(انٹر نیشنل ڈیسک)سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف)کے قائد مظلوم عبدی نے اعلان کیا ہے کہ صدر احمد الشرع کے ساتھ اس سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کے تقریبا آٹھ ماہ بعد کرد شہری اور فوجی اداروں کی شامی ریاستی اداروں کے فریم ورک میں ضم ہونے کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔شمال مشرقی ملک کے شہر قامشلی کی قائم شدہ سویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مظلوم عبدی نے کہا کہ قومی ریاستی اداروں کے اندر فوجی، سکیورٹی اور انتظامی اداروں کا انضمام کا مرحلہ پورا ہو کر ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب سے ہم ایک نئے مرحلے کا آغاز کر رہے ہیں۔یہ پیش رفت ان سالوں کے بعد سامنے آئی ہے جن میں کردوں نے داعش کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا اور 2011 میں تنازع کے پھوٹ پڑنے کے بعد وہ ایک خود مختار انتظامیہ قائم کرنے میں کامیاب رہے جس کے تحت منظم شہری اور فوجی ادارے کام کرتے تھے۔شامی حکومت نے گزشتہ 29 جنوری کو ایس ڈی ایف کے ساتھ فائر بندی، فوجی اور انتظامی فورسز کے تدریجی انضمام کے عمل کے آغاز، الحسکہ اور قامشلی شہروں کے مرکز میں سیکیورٹی فورسز کے داخلے اور ریاست کے تمام شہری اور سرکاری اداروں، سرحدوں اور راستوں کا کنٹرول سنبھالنے کے معاہدے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *