Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

بغداد(انٹر نیشنل ڈیسک)عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر ہیبت الحلبوسی نے اپنے ایکس اکانٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس کے پس منظر میں ایک نقشہ دکھائی دے رہا ہے جس پر الخلیج العربی لکھا ہوا ہے۔یہ اقدام ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کی عراق آمد کے موقع پر شائع کی گئی تصویر کے جواب میں اٹھایا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق جب ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر قالیباف نے حال ہی میں عراق کا دورہ کیا تو بغداد میں الحلبوسی سے ان کی ملاقات ہوئی۔باخبر ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران قالیباف نے الخلیج الفارسی کی اصطلاح استعمال کی جس پر الحلبوسی نے فوری اور حتمی ردِعمل دیتے ہوئے ان کی بات کاٹی اور کہا نہیں بلکہ اس کا نام الخلیج العربی ہے۔اس تنازع کے سلسلے میں بات صرف ملاقات کے کمرے اور فریقین کے باہمی جوابات تک ہی محدود نہ رہی بلکہ اس سے آگے بڑھ گئی۔ بعد میں قالیباف نے ایک اور تصویر شائع کی جس کے پس منظر میں الخلیج الفارسی کا نام درج تھا۔ اس ایرانی ردِعمل کے بعد عراق کی جانب سے ایک اور اقدام سامنے آیا۔عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر نے ایک اور تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے پیچھے الخلیج العربی کا نقشہ موجود تھا اور ساتھ ہی الخلیج العربی کا ہیش ٹیگ بھی لگایا۔ اس طرح سیاست، معیشت اور سکیورٹی کے امور سے شروع ہونے والی ملاقات خلیج کے نام پر اختلاف اور دونوں طرف کے الگ نقشوں پر ختم ہوئی۔ایک نازک وقت میں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف بدھ کے روز تین روزہ دورے پر عراقی دارالحکومت بغداد پہنچے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا ملک عراق کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے گا۔انہوں نے عراق کو خطے کا ایک اہم ملک بھی قرار دیا۔ بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے راستے پر ابو مہدی المہندس اور قاسم سلیمانی کی یادگار پر پھول چڑھانے کے بعد قالیباف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ دورہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں اور غیر ملکی مداخلت کے بغیر دوطرفہ تعاون کو تیز کرنے کی ضرورت کے تحت ہو رہا ہے۔ ہم حکومت کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔